Home Uncategorized گوشت کو فریج کے بغیر بھی مہینوں تک محفوظ رکھنے کے طریقے

گوشت کو فریج کے بغیر بھی مہینوں تک محفوظ رکھنے کے طریقے

Share
Share

اسلام آباد: گوشت کو فریج کے بغیر بھی مہینوں تک محفوظ رکھنے کے طریقے موجود ہیں خاص کر یہ طریقہ ان لوگوں کیلئے ہے جن کے پاس عید الاضحیٰ میں قربانی کا گوشت ہے لیکن رکھنے کیلئے فریج یا ڈیپ فریزر نہیں ہے۔

ایسے میں لوگوں کو یہ فکر ہوتی ہے کہ گوشت کو فریج کے بغیر کیسے محفوظ رکھیں تاکہ اسے کئی دنوں تک قابل استعمال بنایا جاسکے اور یہ طریقہ ہمیشہ سے استعمال ہوتا آ رہا ہے.

خاص کر مسلم ممالک میں عیدالاضحیٰ پر قربانی کے 7ایام پر اس کی ضرورت زیادہ پڑتی ہے لیکن عام دنوں میں بھی لوگ یہ طریقہ آزما سکتے ہیں۔

گھروں میں گوشت کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف گھریلو ٹوٹکے استعمال کیے جاتے ہیں جبکہ جدید دور میں اسے محفوظ بنانے کے لیے فریج کو نہایت اہمیت حاصل ہے۔

اگر آپ قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے محفوظ بنانا اور استعمال کرنا چاہتے ہیں تو درج طریقے آزما کر گوشت کو 2 ماہ تک کے لیے محفوظ بنا سکتے ہیں۔

گھروں میں گوشت محفوظ بنانے کے طریقے
عید پر قربانی کا گوشت فریز کرنے سے قبل اسے دھونے سے گریز کریں کیونکہ گوشت پر پانی لگنے کے بعد اسے رکھا جائے تو اس میں بیکٹریا پیدا ہوجاتا ہے جو گوشت کو خراب کردیتا ہے۔

محفوظ بنانے والے گوشت کو تھوڑی دیر چولہے پر رکھ کر بھونیں اور پھر اسے المونیم فوائل میں لپیٹ کر رکھ دیں جس کے بعد گوشت دو ماہ تک بالکل محفوظ رہے گا۔

ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ گوشت کی بوٹیاں بنا کر کے ایک دھاگے میں پرو ئیں اور اسے دھوپ و ہوا میں لٹکا کر سکھا لیں ، بعد ازاں جب ضرورت پڑے اسے استعمال کریں، یہ طریقہ صدیوں سے آزمودہ ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...