Home Uncategorized غزہ میں گھر پر اسرائیلی فوج کی بمباری ، 8 فلسطینی شہید

غزہ میں گھر پر اسرائیلی فوج کی بمباری ، 8 فلسطینی شہید

Share
Share

غزہ : غزہ شہر میں گھر پر اسرائیلی بمباری سے 8 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں بھی اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بھی گولہ باری کی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس نے نصب بارودی مواد سے اسرائیلی ٹینک تباہ کردیا، القسام بریگیڈ نے ڈرون سے بھی اسرائیلی فوج پر حملہ کیا۔

اسرائیلی فوج نے اپنے 2 فوجیوں کی ہلاکت اور 3 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیل کو لبنانی تنظیم حزب اللہ سے جنگ مزید نہ پھیلانے کا مشورہ دیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...