Home Uncategorized امریکی ریاست آرکنساس کی سپرمارکیٹ میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

امریکی ریاست آرکنساس کی سپرمارکیٹ میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

Share
Share

آرکنساس: امریکا کی ریاست آرکنساس کی سپر مارکیٹ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 شہری ہلاک اور دو پولیس افسران سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق آرکنساس اسٹیٹ پولیس کے ڈائریکٹر مائیک ہیگار نے فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مشتبہ حملہ آور بھی زخمی ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ لٹل راک کے جنوب میں 70 میل کے فاصلے پر واقعے 3 ہزار 200 آبادی پر مشتمل قصبے فورڈیس میں ایک سپر مارکیٹ میں پیش آیا۔

مائیک ہیگار نے بتایا کہ بدقسمتی سے تصدیق کی جاتی ہے کہ 11 بے گناہ شہریوں کو گولیاں لگی ہیں اور ان میں سے 3 دم توڑ چکے ہیں، فائرنگ کے تبادلے کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے کے دو افسران بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے فائرنگ کی وجوہات سے آگاہ کیے بغیر کہا کہ مشتبہ حملہ آور کو بھی گولی لگی ہے اور اس کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس سربرہ کا کہنا تھا کہ زخمی حملہ آور اور دونوں پولیس اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ زخمی شہریوں میں چند ایک کی حالت بہتر ہے لیکن چند کی حالت تشویش ناک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر آرکنساس کی گورنر سارا ہوکبی سینڈرز نے کہا کہ انہیں فائرنگ کے واقعے سے آگاہ کردیا گیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بدولت اور ان کی بہادری کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان نہیں ہوا۔

گورنر نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی فوری کارروائی سے زیادہ نقصان نہیں ہوا تاہم اس ہولناک حادثے میں متاثر ہونے والے افراد کے لیے دعاگو ہوں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...