Home کھیل اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں ،ساتھیوں کی بے جا تنقید سے کرکٹرز سخت نالاں

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں ،ساتھیوں کی بے جا تنقید سے کرکٹرز سخت نالاں

Share
Share

لاہور:اپنے ہی ساتھیوں کے رویے نے کرکٹرزکا دل توڑ دیا، موجودہ پلیئرز اور بورڈ کیلیے کام کرنے والے سابق کھلاڑیوں کو ٹی وی پر بطور مبصر شرکت سے روکنے کی بورڈ سے بات کی جائے گی۔

ورلڈکپ میں غیرمعیاری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی کرکٹرز ان دنوں شدید تنقید کی زد میں ہیں، سوشل میڈیا پر عام شائقین اور میڈیا کے ساتھ سابق کھلاڑیوں کی توپوں کا رخ بھی ٹیم کی جانب ہے۔

اس صورتحال سے کھلاڑی سخت نالاں ہیں، انھیں افسوس ساتھ کھیلنے والے کرکٹرز اور بورڈ سے منسلک سابق اسٹارزکے رویے پر ہے، ایک کھلاڑی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سینئرز نے آپس میں میٹنگ کر کے طے کیا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ پر گفتگو کے وقت پی سی بی سے اس موضوع پر بات کی جائے گی۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ موجودہ کرکٹرز اور بورڈ کیلیے کام کرنے والے سابق کھلاڑیوں کو ٹی وی پر بطور مبصر شرکت کی کسی صورت اجازت نہیں دینا چاہیے، وہ اپنے ہی کھلاڑیوں پر اتنی زیادہ تنقید کرتے ہیں جس سے عام شائقین کا غصہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

ایک اور کھلاڑی نے خاص طور پر احمد شہزاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب تک انھیں قومی ٹیم میں واپسی کی آس تھی محتاط رہ کر گفتگو کرتے تھے، جیسے ہی یقین ہوگیا کہ اب کم بیک ممکن نہیں تو نمایاں ہونے کیلیے کھلاڑیوں پر حد سے زیادہ تنقید کرنے لگے۔

انھوں نے مزید کہا کہ محمد حفیظ ٹیم ڈائریکٹر رہ چکے،اب وہ غیرملکی میڈیا پر اپنی ہی ٹیم کیخلاف باتیں کر رہے ہیں جو مناسب نہیں لگتا۔

دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ اور ایسے کرکٹرز جو بورڈ سے منسلک ہیں آئندہ انھیں ٹی وی پر کام کرنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کے حوالے سے جلد کوئی پالیسی تیار کی جائے گی۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...