Home سیاست عسکری قیادت ایوان کو آپریشن عزمِ استحکام پر اعتماد میں لے،بیرسٹر گوہر

عسکری قیادت ایوان کو آپریشن عزمِ استحکام پر اعتماد میں لے،بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عسکری قیادت ایوان کو آپریشن عزمِ استحکام پر اعتماد میں لے۔یہ ایوان سپریم ہے، ایوان کی بالا دستی قائم ہونی چاہیے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کوئی بھی آپریشن ہو، کسی بھی صوبے میں ہو ایوان نے پیرامیٹرز متعین کیے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت فیصلہ کرنے سے پہلے ایوان میں اس ایشو کو لائے، پہلے بھی عسکری قیادت ایوان میں آ کر بریفنگ دے چکی ہے، کوئی بھی ایپکس کمیٹی اس ایوان سے بالا نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ باوجود اس کے کہ اس ایوان میں اجنبی بیٹھے ہیں لیکن پھر بھی یہ ایوان ہے، فوجی آپریشن کے لیے پیرامیٹرز طے ہونے چاہئیں، یہ ایوان سپریم ہے، ایوان کی بالا دستی قائم ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ یہ ایوان چلے، اسپیکر ایوان کے کسٹوڈین بنیں پارٹی نہ بنیں، اسپیکر کا کردار غیر جانبدارانہ نہیں، کے پی میں آپریشن کا فیصلہ کیا گیا جس پر ہمیں اعتراض ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے کسی بھی معاملے پر اس ایوان کو اعتماد میں نہیں لیا، اس ایوان سے فیصلہ لیا جائے پھر کوئی کارروائی کی جائے، ہم تمام ملکی معاملات پر بیٹھنے کو تیار ہیں، ہم سی پیک کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کے اجلاس میں بیٹھے تھے، ہم پاکستان دشمن نہیں ہیں۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...