Home نیوز پاکستان متنازعہ بھارتی آبی منصوبوں کا جائزہ، پاکستان سے اعلیٰ سطح وفد مقبوضہ کشمیر پہنچ گیا

متنازعہ بھارتی آبی منصوبوں کا جائزہ، پاکستان سے اعلیٰ سطح وفد مقبوضہ کشمیر پہنچ گیا

Share
Share

کشتوڑا: متنازعہ بھارتی آبی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان سے اعلیٰ سطح کا وفد مقبوضہ کشمیر پہنچ گیا۔

وفد کی سربراہی سیکرٹری آبی وسائل مرتضیٰ علی شاہ کر رہے ہیں، وفد میں انڈس واٹر کمشنر، نیسپاک، واپڈا اور لیگل حکام شامل ہیں، وفد مقبوضہ کشمیر میں مختلف متنازعہ آبی منصوبوں کا دورہ کرے گا۔

مون سون میں مقبوضہ کشمیر سے پانی سے متعلق وارننگ سسٹم پر بات چیت ہوگی، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

بھارتی متنازعہ آبی منصوبوں سے متعلق اعتراضات سے آگاہ کیا جائے گا، پاکستانی وفد نےدورے کے پہلے مرحلے میں کشتوڑا کا دورہ کیا۔

Share
Related Articles

آن لائن ادائیگی کے ساتھ ٹکٹس دستیاب: کراچی کوالیفائر کے لیے اہم اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی میں 28 اپریل...

ای سی سی اجلاس: مہنگائی، قیمتوں کی صورتحال کا جائزہ اور مختلف گرانٹس کی منظوری

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس...

پہلگام واقعہ: سکیورٹی ناکامی پر بھارت میں سوالات، حکومتی ردعمل زیر بحث

نئی دہلی میں پہلگام کے حالیہ واقعے کے بعد سکیورٹی اور انٹیلی...

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...