Home سیاست عمر ایوب سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کےعہدے سے مستعفی

عمر ایوب سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کےعہدے سے مستعفی

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کےجنرل سیکریٹری عمر ایوب اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

عمر ایوب نے چیئرمین مرکزی فنانس بورڈ پی ٹی آئی کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

عمر ایوب نے سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کےعہدے سے مستعفی ہونے کا خط ٹوئٹ کردیا۔ عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے نام خط تحریر کیا۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مئی 2023 سے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دینا باعث اعزاز رہا، بےحد مشکور ہوں کہ آپ نے مجھ پر اعتماد کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے خدمات کا موقع دیا گیا۔

عمر ایوب نے مزید لکھا ہے کہ شاندار سپورٹ پر سینیٹر شبلی فراز، کورکمیٹی اور تنظیمی ممبران کا شکرگزار ہوں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عہدے کے ساتھ انصاف نہیں کرسکتا، مجھے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے طور پر بھی نامزد کیا گیا، دونوں عہدے پوری توجہ کے متقاضی ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے نام استعفےکے متن میں عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پارٹی ڈھانچے کو منظم کرنے کےلیے سیکریٹری جنرل کا عہدہ کسی اور کو دیاجائے، سیکریٹری جنرل اور چیئرمین سینٹرل فنانس بورڈ پی ٹی آئی کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں، کارکن کی حیثیت سے پی ٹی آئی کےلیے کام کرتا رہوں گا۔

عمر ایوب کے استعفے پر 22 جون 2024 کی تاریخ درج ہے۔

Share
Related Articles

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...

29 مقدمات: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں اہم پیش رفت

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج...

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...