Home Uncategorized بولیویا میں فوجی بغاوت عوام نے ناکام بنادی ،آرمی چیف گرفتار

بولیویا میں فوجی بغاوت عوام نے ناکام بنادی ،آرمی چیف گرفتار

Share
Share

سکرے: معاشی بحران کا شکار بولیویا میں فوجی بغاوت کو عوام نے سڑکوں پر نکل کر ناکام بنا دیا جب کہ صدر کے حامی فوجیوں نے آرمی چیف جنرل جوآن ہوزے زونیگا کو حراست میں لے لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بولیویا میں فوج کی بکتر بند گاڑیوں نے صدارتی محل کا گھیراؤ کرلیا اور دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ جس پر صدر لوئس آرس نے قوم کو باہر نکلنے کو کہا۔

عوام کے ساتھ ساتھ صدر لوئس آرس کے حامی سیکیورٹی فورسز اور فوجی بھی نکل آئے۔ ایک موقع پر بغاوت کرنے والے فوجی اور صدر کے حامی فوجی آمنے سامنے آگئے۔

بغاوت کی کوشش کے 3 گھنٹوں میں ہی صدر کے حامی فوجیوں نے سبقت حاصل کرلی اور باغی فوجیوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کردیا۔

حکومتی وزیر ایڈوارڈو ڈیل کاسٹیلو نے بتایا کہ آرمی چیف کے علاوہ بحریہ کے سابق نائب ایڈمرل جوآن آرنیز سلواڈور کو بھی حراست میں لیا گیا۔

صدر لوئس آرس نے ثابت قدم رہنے کا عزم کیا اور ایک نئے آرمی کمانڈر کے نام کا اعلان کیا۔

صدر لوئس آرس کے سیکڑوں حامی بولیویا کے جھنڈے لہراتے، قومی ترانہ گاتے اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محل کے باہر چوک پر جمع ہو گئے اور جمہوریت کے حق میں نعرے بازی کی۔

خیال رہے کہ بغاوت کی بظاہر کوشش اس وقت سامنے آئی جب ملک کو صدر لوئس آرس اور ان کے سابق اتحادی ایوو مورالس کے درمیان حکمران جماعت کے کنٹرول پر کئی مہینے سے کشیدگی اور سیاسی محاذ آرائی جاری ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...