Home Uncategorized مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جمعے کی نماز اور خطبہ 15 منٹ کا کردیا گیا

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جمعے کی نماز اور خطبہ 15 منٹ کا کردیا گیا

Share
Share

ریاض: سعودی عرب میں شدید گرمی کے باعث عبادت گزاروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اس جمعہ بھی خطبہ، نماز اور دعا کو مختصر ترین کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مقدس مساجد کے امور کے نگراں شیخ عبدالرحمان السدیس کی ہدایت پر آج نماز جمعہ کے لیے پہلی اور دوسری اذان کے درمیان وقفہ بھی کم کرکے 10 منٹ کا ہوگا۔

آج نمازِ جمعہ کا خطبہ اور جماعت کا دورانیہ بھی 30 سے 45 منٹ کے بجائے 15 منٹ ہوگا جب کہ دعا بھی مختصر کی جائے گی۔

یاد رہے کہ نماز اور خطبے کے دورانیے کی تبدیلی گزشتہ جمعے سے کی گئی تھی جو موسم گرما کے ختم ہونے تک برقرار رہی گی۔

اس تبدیلی کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ مکہ اور مدینہ میں شدید گرمی ہے اور عبادت گزار بڑی تعداد میں جمعے کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی پہنچتے ہیں۔

مقدس مساجد کے امور کے نگراں شیخ عبدالرحمان السدیس کا کہنا تھا کہ انسانی زندگی افضل ہے۔ جمعے کے لیے نمازی صبح 11 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک کڑی دھوپ اور شدید گرمی میں کھڑے رہتے ہیں۔

شیخ عبدالرحمان السدیس کا کہنا تھا کہ ہم اللہ کے مہمانوں کی میزبانی میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا نہیں چاہتے۔ ہم یہ نہیں چاہتے کہ لوگ گرمی میں تڑپیں۔ نماز کے دورانیہ میں کمی عبادت گزاروں کے لیے چیزوں کو آسان بنانے کے لیے کی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں جمعے کے روز خطبہ اور نماز کا دورانیہ مختصر کرکے 10 منٹ تک کردیا گیا۔

یاد رہے کہ حج کے دوران مکہ کا درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا جس کے باعث ایک ہزار سے زائد عازمین حج انتقال کرگئے تھے جن میں اکثریت غیر رجسٹرڈ حاجیوں کی تھی۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...