بارباڈوس:ٹ ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔
جنوبی افریقہ نے افغانستان کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دے کر ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔
واضح رہے کہ دونوں ہی ٹیمیں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے ورلڈکپ فائنل تک پہنچیں۔