Home Uncategorized روزانہ ملٹی وٹامنز کی گولیاں استعمال کرنے سے متعلق نئی تحقیق سامنے آگئی

روزانہ ملٹی وٹامنز کی گولیاں استعمال کرنے سے متعلق نئی تحقیق سامنے آگئی

Share
Share

میری لینڈ: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ ملٹی وٹامنز کی گولیاں کھانا نہ تو موت کے امکانات کو کم کر سکتا ہے نہ ہی صحت مند افراد کو زندگی بڑھانے میں مدد دے سکتا ہے۔

امریکا کے نیشنل کینسر انسٹیٹیوٹ کے محققین کی جانب سے تقریباً 4 لاکھ صحت مند افراد کے ڈیٹا کا 20 سال سے زائد عرصے تک جائزہ لیا گیا۔

تحقیق میں ملٹی وٹامنز کے مستقل استعمال اور موت کے خطرات میں کمی کے درمیان کوئی تعلق نہیں دیکھا گیا۔

جرنل جاما نیٹورک اوپن میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ متعدد افراد مستقل بنیادوں پر ملٹی وٹامنز اس امید پر کھاتے ہیں کہ یہ عادت ان کی صحت کو بہتر کرے گی۔ تاہم، روزانہ کی بنیادوں پر ان گولیوں کے استعمال کے فوائد و نقصانات واضح نہ ہوسکے۔

اس تحقیق سے قبل کیے جانے والے مطالعوں میں گولیوں کے استعمال اور اموات کے درمیان تعلق کا ڈیٹا معائنے کے چھوٹے دورانیے کی وجہ سے محدود تھا۔

اس کمی کو پورا کرنے کے لیے تازہ ترین تحقیق میں 3 لاکھ 90 ہزار افراد پر مبنی تین مختلف مطالعوں سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ ان افراد کو 20 سال تک زیرِ مطالعہ رکھا گیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...