Home نیوز پاکستان اٹک سے راولپنڈی آتے ہوئے ایمبولینس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، مریضہ سمیت 5 افراد جاں بحق

اٹک سے راولپنڈی آتے ہوئے ایمبولینس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، مریضہ سمیت 5 افراد جاں بحق

Share
Share

راولپنڈی: اٹک سے راولپنڈی فالج کی مریضہ منتقل کرنے والی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ خوفناک حادثے میں ریسکیو اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

امدادی ذرائع کے مطابق اٹک ڈسٹرکٹ اسپتال میں سہولیات کی کمی کے باعث فالج کی خاتون مریضہ کو راولپنڈی کے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا۔ اٹک راولپنڈی روڈ پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس سامنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ خوفناک حادثے میں ریسکیو میڈیکل ٹیکنیشن سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

ایمبولینس میں موجود مریضہ اور اس کے 3 رشتے بھی جاں حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔ اس کے علاوہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ جاں بحق پانچوں افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 ایمبولینس کے حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت کرلی گئی، جن میں 32 سالہ ریسکیو اہلکار عمران، 52 سالہ شاہین، 70 سالہ آمنہ بی بی، 44 سالہ ریاض، 40 سالہ ثمینہ بی بی شامل ہیں۔ ایمبولینس کا ڈرائیو وقار احمد شدید زخمی ہے جبکہ دیگر زخمیوں میں 60 سالہ عبدالوحید، 36سالہ رخسانہ بی بی بھی شامل ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...