Home Uncategorized غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کے حملے ، 4 بچوں سمیت 6 فلسطینی شہید

غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کے حملے ، 4 بچوں سمیت 6 فلسطینی شہید

Share
Share

غزہ: غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کے گزشتہ رات کیے گئے حملوں میں 4 بچوں سمیت 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے شجاعیہ، المواسی اور مغازی کیمپ پر بم برسائے جس کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔ بمباری سے متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔

ادھر اسرائیلی کابینہ نے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری میں توسیع اور فلسطینی اتھارٹی کے رہنماوٴں اور عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کی بھی منظوری دی۔ اسرائیل کے غزہ پرحملوں میں اب تک 38 ہزارسے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...