Home سیاست پی ٹی آئی جلسہ، 19 رکنی مرکزی کمیٹی تشکیل

پی ٹی آئی جلسہ، 19 رکنی مرکزی کمیٹی تشکیل

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف گوہر خان نے 6 جولائی کو اسلام آباد جلسے کیلئے 19 رکنی مرکزی کمیٹی تشکیل دیدی۔

گوہر خان کمیٹی کے سربراہ جبکہ صدر اسلام آباد عامرمغل کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے، جلسہ کمیٹی میں عمرایوب، شبلی فراز، رؤف حسن اور اسد قیصر شامل ہیں۔

شعیب شاہین، علی بخاری، خالد خورشید اور ملک تیمور جلسہ کمیٹی کا حصہ ہوں گے، شہریار ریاض، کنول شوذب، راجہ وحید، اخونزادہ یوسفزئی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

جلسے کا این او سی نہ ہونے کی صورت میں شعیب شاہین، علی بخاری اور نیاز اللہ نیازی ہائیکورٹ میں کیس کی پیروی کریں گے۔

جلسہ ڈی سی اسلام آباد کے ساتھ طے شدہ جگہ پر 6 جولائی کی شام ترنول چوک میں ہو گا، کمیٹی جلسے کے انتظامی معاملات سمیت تمام معاملات کا جائزہ لے گی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...