Home نیوز پاکستان صدر مملکت اور وزیراعظم کا مراکش کے بادشاہ محمد ششم کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

صدر مملکت اور وزیراعظم کا مراکش کے بادشاہ محمد ششم کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

Share
Share

 

اسلام آباد:صدرِ پاکستان آصف زرداری نے مراکش کے بادشاہ محمد ششم کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں صدرِ پاکستان آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی جانب سے بادشاہ محمد ششم کی والدہ کے انتقال پر اُن سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔

صدرِ مملکت نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی مراکش کے بادشاہ محمد ششم کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ دکھ کی گھڑی میں شاہی خاندان اور مراکش کے عوام کے ساتھ ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...