Home نیوز پاکستان آواران میں طوفانی بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ،تربت روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند

آواران میں طوفانی بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ،تربت روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند

Share
Share

 

کوئٹہ: آوران میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے آوران ٹو تربت روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ این 70 قومی شاہراہ دھانہ سر رینج پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بلوچستان کا خبیر پختونخوا سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق آواران کے مختلف علاقوں بیدی، سوراب، بازار، ماشی، پیراندر، مشکے اور جھاوا میں گزشتہ روز شدید بارشیں ہوئیں جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

آوران میں طوفانی بارش سے کسی قسم کے جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں مقامی انتظامیہ ریلیف کے کاموں میں مصروف ہے۔

ادھر این ایچ اے حکام کے مطابق این 50 سیکشن دھانہ سر ایریا میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے، سڑک کو صاف کرنے کے لیے مشینری کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح، این 70 قومی شاہراہ دھانہ سر رینج پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بلوچستان کا خبیر پختونخوا سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔ ژوب اور قلعہ سیف اللہ کی ضلعی انتظامیہ سے ہر قسم کی ٹریفک کو این 70 قومی شاہراہ کی طرف موڑنے کی درخواست کی گئی ہے۔

Share
Related Articles

ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک...

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان چیئرمین پی اے سی کے نام پر اتفاق ہوگیا

اسلام آ باد:حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی...

توہین رسالت ، چار مجرمان کو سزائے موت،عمر قید اور 80 سال قید کی سزا

راولپنڈی:سیشن کورٹ پنڈی نے توہین رسالت کے ایک کیس کا فیصلہ سناتے...

جمعہ کے دن جرمانہ کرنے سے زیادہ ثواب کا کام اور کیا ہو سکتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل کے دلچسپ ریمارکس

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار...