Home Uncategorized بزرگ افراد میں ہائی بلڈ پریشر کی فوری تشخیص اورقابل شناخت علامات

بزرگ افراد میں ہائی بلڈ پریشر کی فوری تشخیص اورقابل شناخت علامات

Share
Share

اسلام آباد:عمر رسیدہ افراد میں ہائی بلڈ پریشر کی علامات کو سمجھنا مرض کی جلد تشخیص اور علاج کے لیے بہت ضروری ہے۔ یہ دل کی بیماری، فالج اور گردوں کی خرابی جیسی بیماریوں کو روکنے میں مدد کرسکتی ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کے حوالے سے ایک چیلنج یہ بھی ہے کہ اس کی علامات اکثر نمایاں نہیں ہوتیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسے بعض اوقات خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے۔ تاہم، کچھ علامات ہائی بلڈ پریشر کی نشاندہی کر سکتی ہیں خاص طور پر بزرگ افراد میں۔

سر درد ہائی بلڈ پریشر سے منسلک ایک عام علامت ہے، خاص طور پر جب یہ شدید ہو یا اچانک ہو۔ ایک اور علامت جو ہائی بلڈ پریشر سے منسلک ہو سکتی ہے وہ ہے چکر آنا یا ہلکے سر کا احساس۔ عمر رسیدہ افراد کو وقتاً فوقتاً چکر آسکتے ہیں، خاص طور پر جب بیٹھنے یا لیٹنے کی حالت سے جلدی سے کھڑے ہونے کی حالت میں آجائیں۔

بصارت کے مسائل، جیسے دھندلا نظر آنا یا دھبے نظر آنا، بزرگوں میں ہائی بلڈ پریشر کی علامت ہو سکتے ہیں کیونکہ ہائی بلڈ پریشر آنکھوں میں خون کی نالیوں کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

سانس کی کمی ایک اور علامت ہے جو ہائی بلڈ پریشر کے ساتھ منسلک ہے۔ ہائی بلڈ پریشر پھیپھڑوں میں سیال جمع ہونے کا باعث بن سکتا ہے جس سے سانس لینے میں دشواری ہوسکتی ہے۔

علاوہ ازیں ناک سے خون آنا، تھکاوٹ اور الجھن، سینے میں درد یا سینے میں دباؤ کا احساس، ٹانگوں، ٹخنوں یا پاؤں میں سوجن بھی ہائی بلڈ پریشر کی علامات میں شامل ہیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...