Home Uncategorized یکے بعد دیگرے 3 خود کش حملوں میں 18 افراد جاں بحق اور 48 زخمی

یکے بعد دیگرے 3 خود کش حملوں میں 18 افراد جاں بحق اور 48 زخمی

Share
Share

نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں 3 علیحدہ علیحدہ مقامات پر ہونے والے خود کش حملوں میں 18 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلا بم دھماکا ایک شادی کی تقریب میں سہ پہر 3 بجے کے قریب ہوا۔ چند منٹ بعد جنرل ہسپتال گوزا میں ایک اور دھماکا ہوا اور پھر ہلاک شدگان کی نماز جنازہ پر تیسرا بم دھماکا کیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق یہ تینوں حملے خودکش تھے۔ تاحال کسی شدت تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں بوکو حرام اور داعش جیسی انتہا پسند جماعتیں متحرک ہیں۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 10 سے زائد افراد کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

نائیجیریا فوج نے ریاست بورنو پر بوکو حرام کا قبضہ 2015 میں واگزار کرایا تھا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...