Home نیوز پاکستان حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر پٹرول بم گرادیا ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھراضافہ

حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر پٹرول بم گرادیا ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھراضافہ

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کو نئے مالی سال 25-2024 کے پہلے وفاقی بجٹ کی پہلی سلامی دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.56پیسے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا۔

وزارتِ خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول 258.16 روپے سے بڑھ کر 265.61روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر 9 روپے 56 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 267.89 روپے سے بڑھ کر 277.49 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 9 روپے 88 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اوگرا کی سفارشات پر اضافہ وزیراعظم کی منظوری سے کیا گیا ہے اور بجٹ میں اعلان کردہ پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں اضافے کو ان قیمتوں میں شامل نہیں کیا گیا ہے اور یہ اضافہ اس کے بغیر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگیا ہے جو اگلے پندرہ روز تک لاگو رہیں گی۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...