Home Uncategorized صہیونی فورسز کا مغربی کنارے میں پناہ گزین کیمپ پر حملہ، 4 فلسطینی شہید

صہیونی فورسز کا مغربی کنارے میں پناہ گزین کیمپ پر حملہ، 4 فلسطینی شہید

Share
Share

تل ابیب: اسرائیل کے مغربی کنارے کے پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق قابض اسرئیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں بے گھر فلسطینیوں کے لیے بنائےگئے پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی۔ جس میں 4 نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اگر ان نوجوانوں کو بروقت اسپتال پہنچایا جاتا تو جان بچائی جا سکتی تھی لیکن اسرائیلی فوج نے ان نوجوانوں کو سسک سسک کر مرنے کے لیے چھوڑ دیا۔

اسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ 4 نوجوانوں کو مردہ حالت میں لگایا گیا جب کہ زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ چاروں نوجوان اسرائیلی فوج کی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے لیے زیر زمین بم نصب کر رہے تھے۔ انھیں گرفتاری دینے کا کہا گیا لیکن نوجوانوں نے فائرنگ کردی۔

اسرائیلی فوج کے بقول جوابی فائرنگ میں چاروں فلسطینی نوجوان مارے گئے۔

یاد رہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 78 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہید اور زخمیوں ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...