Home نیوز پاکستان دو لاکھ 28 ہزار نان فائلرز کی موبائل سمیں بلاک

دو لاکھ 28 ہزار نان فائلرز کی موبائل سمیں بلاک

Share
Share

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی جانب سے جاری کردہ انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت ٹیلی کام کمپنیوں نے مجموعی طور پرتک 2 لاکھ اٹھائیس ہزار نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کردیں جبکہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے پر باسٹھ ہزار بلاک شدہ سمز بحال کی گئی ہیں۔

اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے حکام کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور ایف بی آر کی طرف سے بھجوائے جانے والے بیجز پر ٹیلی کام کمپنیاں نان فائلرز کی سمیں بلاک کرکے کمپلائنس رپورٹس فراہم کررہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 2 لاکھ 28 ہزار نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کی جاچکی ہیں جبکہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے پر باسٹھ ہزار سمز بحال کی گئی ہیں۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار موبائل سمز کا ڈیٹا بھیجا جا رہا ہے اور مجموعی طور پر 5 لاکھ 6 ہزار 6 سو 71 نان فائلزز کی سمز بلاک ہوں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایف بی آر نے پانچ لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی موبائل سم بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کیا تھا۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...