Home سیاست بلاول بھٹو کی حکومت کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی

بلاول بھٹو کی حکومت کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی

Share
Share

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے ممکنہ آل پارٹیز کانفرنس میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرا دی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی پہلے روز سے دہشت گردی کے خلاف ہے اور ہم اس کے مستقل خاتمے کا مطالبہ کرتے آئے ہیں۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آپریشن عزم استحکام کا اعلان کیا جبکہ وزیراعظم نے اس حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کی ا?ل پارٹیز کانفرنس میں شرکت ضرور کرے گی اور اپنے نمائندوں کو بھیج کر اْس میں بلوچستان کے حالات و امن و امان کے حوالے سے بھی آواز اٹھائے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی پہلے روز سے دہشت گردی کے خلاف ہے اور ہم اس کے مستقل خاتمے کا مطالبہ کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیاسی جماعتوں، اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر صوبائی حکومت امن و امان قائم کرنے کیلیے اقدامات کررہی ہے۔

پی پی چیئرمین نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزرا کی کارکردگی کو سراہا اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا سب سے بڑا مسئلہ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری ہے، بلوچستان کے محدود وسائل ہیں مگر ان ہی میں رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دینا ہے۔

بلاول بھٹو نے اعلان کیا کہ نصیر آباد میں گمبٹ کی طرح کا جدید ٹرانسپلانٹ اسپتال بنائیں گے، سندھ کی طرح بلوچستان میں بھی پیپلزبس سروس شروع کی جائے گی، غریبوں کو سولر فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، حکومت کے علاوہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت کم قیمت پر بجلی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...