Home نیوز پاکستان پاک افواج کا 25 ویں یوم شہادت پر حوالدار لالک جان کو خراج عقیدت

پاک افواج کا 25 ویں یوم شہادت پر حوالدار لالک جان کو خراج عقیدت

Share
Share

راولپنڈی: حوالدار لالک جان نشان حیدر کے 25 ویں یوم شہادت پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے شہید لالک جان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق اس دن حوالدار لالک جان نے کارگل تنازع کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، ان کی بہادری ہمارے سپاہیوں کیلئے ایک مثال ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دفاع وطن کیلئے زندگی قربان کرنے والوں کو سب سے بڑا اعزاز دیا جاتا ہے، مادر وطن کی حفاظت کیلئے غیر متزلزل عزم پر قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی ہمیشہ شکر گزار رہے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہم اپنے ان شہیدوں کی یاد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے ملک کے دفاع میں لازوال قربانیاں دیں۔

Share
Related Articles

خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر کو مداحوں سے بچھڑے 30 برس بیت گئے

اسلام آباد: محبت کی خوشبو کو اشعار کی لڑی میں پرو کر...

ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار،پہاڑوں پر برف کی سفید چادر بچھ گئی

اسلام آباد:ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار رہی، بالائی علاقوں میں...

بشریٰ بی بی کی 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پی ٹی آئی...

جسٹس علی باقر نجفی نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

لاہور: جسٹس علی باقر نجفی نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ...