Home کھیل یورو کپ، انگلینڈسوئٹزرلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

یورو کپ، انگلینڈسوئٹزرلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Share
Share

ڈسلڈرف:یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے سوئٹزرلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ڈسلڈرف میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں پہلے ہاف میں کوئی گول نہ کرسکیں۔

میچ کے 75ویں منٹ میں سوئٹزرلینڈ کی جانب سے بریل ایمبولو نے گول اسکور کیا لیکن صرف پانچ منٹ بعد انگلینڈ کے بکایو ساکا نے میچ برابر کردیا۔

مقررہ وقت میچ ایک، ایک سے برابر رہا، ایکسٹرا ٹائم میں بھی کوئی گول نہیں ہوا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔

پنلٹی شوٹ آؤٹ میں انگلینڈ نے تین کے مقابلے میں پانچ گول سے فتح حاصل کرکے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

Share
Related Articles

آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے فارمیٹ کی...

ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان،کراچی میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ ملتان منتقل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کی مینز...

صدر مملکت اور وزیراعظم کی جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شری نے...

پاکستان نے پہلی مرتبہ ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقا کو وائٹ واش کردیا

جوہانسبرگ:پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کی سرزمین پر نئی تاریخ رقم...