Home کھیل ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز،پاکستان کی بھارت کو 68 رنز سے شکست

ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز،پاکستان کی بھارت کو 68 رنز سے شکست

Share
Share

برمنگھم: ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کے 8ویں میچ میں کامران اکمل اور شرجیل خان کی دھواں دھار اننگز کی بدولت پاکستان نے بھارت چیمپئنز جو 68 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان کے پہاڑ جیسے 243 رنز کے جواب میں بھارتی لیجنڈز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنا سکی۔

بھارت کی جانب سے سریش رائنا سب سے نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، روبن اُتھاپا 22، امباتی رائیڈو 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انوریت سنگھ نے 20 رنز بنائے، جبکہ یوراج سنگھ 14 اور عرفان پٹھان نے 15 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور شعیب ملک نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ سہیل تنویر اور سہیل خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

برمنگھم میں کھیلے جارہے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی، شرجیل خان 30 گیندوں پر 72 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے یوں 145 پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری۔
پاکستان چیمپئنز کی بھارت چیمپئنز کیخلاف دوسری وکٹ 189 رنز پر گری، کامران اکمل 40 گیندوں پر 77 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

علاوہ ازیں صہیب مقصود نے 51 اور شعیب ملک نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز اسکور کیے۔

بھارت چیمپئنز کیجانب سے چار بولرز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

پاکستان چیمپئنزٹیم کا کامران اکمل (وکٹ کیپر) ، شرجیل خان، صہیب مقصود، شعیب ملک، یونس خان (کپتان)، مصباح الحق، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، سہیل تنویرم عامر یامین اور سہیل خان کا حصہ تھے ۔

انڈیا چیمپئنز میں روبن اتھاپا (وکٹ کیپر)، امباتی رائیدو، سریشن رائنا، گورکیرت سنگھ من، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، پون نیجی، ہربھجن سنگھ (کپتان)، انوریت سنگھ، آر پی سنگھ، دھول کلکرنی شامل تھے ۔

Share
Related Articles

انقرہ میں رینکنگ فائٹ میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی جیت گئے

انقرہ:بین الاقوامی سطح پر پروفیشنل باکسنگ میں پاکستان کا نام بلند کرنے...

سنچورین ٹیسٹ، جنوبی افریقا 301 رنز بناکر آؤٹ، پاکستان کیخلاف 90 رنز کی برتری حاصل

سنچورین:پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز...

پہلاٹیسٹ،جنوبی افریقا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پہلاٹیسٹ، پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف پہلے بیٹنگ جاریسنچورین :جنوبی افریقا...

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا

سنچورین:پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا...