Home Uncategorized کاپی رائٹس میوزک سے بچنے کے لئے یوٹیوب پراہم ٹول متعارف

کاپی رائٹس میوزک سے بچنے کے لئے یوٹیوب پراہم ٹول متعارف

Share
Share

نیویارک:یوٹیوب نے موسیقی پر کاپی رائٹس سٹرائیک سے بچنے کیلئے صارفین کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا بہترین ٹول متعارف کرا دیا۔

ویڈیو سٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اب مواد تخلیق کار اپنی ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے وقت اس سے صرف ایک ہی کلک سے کاپی رائٹ میوزک ڈیلیٹ کر سکیں گے۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین جیسے ہی ویڈیو کاپی رائٹس ڈیٹیل کے سیکشن میں جائیں گے، انہیں ایک نیا فیچر اراس سانگ ٹول (Erase Song tool) نظر آئے گا، مذکورہ فیچر کے تحت صارف جیسے ہی اس پر کلک کرے گا اے آئی ٹول ایک ہی کلک پر ویڈیو میں موجود کاپی رائٹس میوزک کو ڈیلیٹ کر دے گا۔

یعنی اگر کسی بھی صارف نے اپنی ویڈیو میں کوئی کاپی رائس کی میوزک شامل کی ہے لیکن وہ اس میوزک سے متعلق مکمل معلومات نہیں رکھتا تو مذکورہ آپشن کے ذریعے ان کی ویڈیو سے میوزک حذف ہوجائے گا۔

ساتھ ہی یوٹیوب نے اعتراف کیا ہے کہ مذکورہ اے آئی ٹول 100 فیصد درست کام نہیں کرتا، بعض اوقات یہ کاپی رائٹس کی حامل موسیقی کو بھی شناخت نہیں کر پاتا، اس لئے مواد تخلیق کار اپنی ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے سے قبل پہلے کی طرح کاپی رائٹس ایشوز بھی دیکھے۔

یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ یوٹیوب پہلے ہی صارفین کو کوئی بھی مواد اپ لوڈ کرنے سے قبل اس کے کاپی رائٹس کا جائزہ لینے کے ٹول فراہم کرتا ہے، تاہم مذکورہ ٹولز کے ذریعے بھی بعض مرتبہ کاپی رائٹس کا حامل مواد بھی اپ لوڈ ہوجاتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...