Home نیوز پاکستان راولپنڈی میں محرم الحرام کے لئے سیکیورٹی پلان جاری، 6 ہزار اہلکار ڈیوٹی دیں گے، سی پی او

راولپنڈی میں محرم الحرام کے لئے سیکیورٹی پلان جاری، 6 ہزار اہلکار ڈیوٹی دیں گے، سی پی او

Share
Share

راولپنڈی : راولپنڈی پولیس نے محرم الحرام کےلیے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔ سی پی او خالد ہمدانی کے مطابق راولپنڈی پولیس کے 6 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔

سی پی او خالد ہمدانی کے مطابق راولپنڈی شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ جلوسوں کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے کڑی نگرانی کی جائے گی۔

سی پی او کا کہنا تھا کہ مجالس اور جلوسوں کے دوران چھتوں پر نشانہ باز تعینات ہونگے جبکہ محرم میں 447 جلوس اور 1925 مجالس کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

سی پی او خالد ہمدانی کے مطابق 59 حساس جلوسوں اور 274 حساس مجالس کےلیے خصوصی نفری تعینات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس، ٹریفک پولیس، ڈولفن فورس اور 1 ہزار سے زائد رضاکار بھی ڈیوٹی دیں گے۔ اسلحے کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی رہے گی۔

سی پی او خالد ہمدانی کے مطابق محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ مذہبی و فرقہ وارانہ پوسٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Share
Related Articles

جب کوئی پاکستان میں محنت کر رہا ہے تو ضروری ہے کہ ہم ان کی کاوشوں کو عزت دیں، زارا نور عباس

کراچی:اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے پوڈکاسٹ “واٹ...

ژوب میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک

راولپنڈی : بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں...

جوڈیشل کمیشن کی سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے 12 ناموں کی منظوری

اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز...

قومی اسمبلی سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظور،اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے سوشل میڈیا قوانین سخت کرنے سے متعلق پیکا...