Home Uncategorized روس کے اسلحہ گودام پر یوکرین کے ڈرون حملے، دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی

روس کے اسلحہ گودام پر یوکرین کے ڈرون حملے، دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی

Share
Share

کیف:یوکرین نے روس کے اسلحہ گودام پر ڈرون حملہ کردیا۔ دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی، روس کی جانب سے یوکرینی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس کے سرحدی علاقے وورونیزہ میں اسلحہ گودام پر ڈرون حملہ کیا، روسی گودام میں میزائل، ٹینکوں کے گولے، اور دیگر اسلحہ بارود موجود تھا۔

روسی حکام نے سرحدی علاقے وورونیزہ میں یوکرینی ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کئی یوکرینی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون کا ملبہ گرنے سے اسلحہ گودام میں آگ لگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نزدیکی علاقے سے لوگوں کا انخلاء کروا لیا گیا، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...