Home نیوز پاکستان کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی علی رضا جاں بحق

کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی علی رضا جاں بحق

Share
Share

کراچی : کراچی میں کریم آباد کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ڈی ایس پی علی رضا جاں بحق ہوگئے۔وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی علی رضا پردو حملہ آوروں نے فائرنگ کی، ڈی ایس پی علی رضا کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ڈی ایس پی علی رضا کے سرمیں گولی لگی۔ فائرنگ سے علی رضا کا گن مین بھی زخمی ہوا، واقعے کی جگہ سے نائن ایم ایم کی گولیوں کے 11 خول ملے ہیں۔
علی رضا ڈی ایس پی سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن تعینات تھے، وہ شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کے قریبی ساتھی تھے۔
ادھر وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور ایس ایس پی سینٹرل سے رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے ہدایت کی کہ حملے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

Share
Related Articles

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، خطے میں امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق

جدہ :وزیراعظم محمد شہبازشریف اورسعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ...