Home سیاست وزیراعظم شہبازشریف آج کوئٹہ کا اہم دورہ کریں گے

وزیراعظم شہبازشریف آج کوئٹہ کا اہم دورہ کریں گے

Share
Share

کوئٹہ: وزیراعظم شہبازشریف آج کوئٹہ کا اہم دورہ کریں گے۔وزیراعظم 29 ہزار سے زائد ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف آج دورہ کوئٹہ کے موقع پر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم شہبازشریف سے گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان بھی ملاقات کریں گے۔

محمد شہبازشریف ن لیگ، پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین اور پارلیمانی وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں ملک اور بلوچستان کی سطح کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف 29 ہزار سے زائد ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے، بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ گزشتہ 10 سال سے زیر التوا ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے میں وزیراعظم کی جانب سے ٹیوب ویلز کے مسئلے پر 3 ویڈیو لنک اجلاس بھی کئے گئے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...