Home سیاست برہان وانی کا لگایا پودا ایک تنا آور درخت بن رہا ہے، مشعال ملک

برہان وانی کا لگایا پودا ایک تنا آور درخت بن رہا ہے، مشعال ملک

Share
Share

اسلام آباد:حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ شہید برہان الدین مظفر وانی کشمیریوں کیلئے عزم اور استقلال کی علامت ہے۔خون کے آخری قطرے تک کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

حریت رہنما مشعال ملک نے شہید برہان الدین مظفر وانی کے یوم شہادت پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برہان وانی کا لگایا پودا ایک تنا آور درخت بن رہا ہے، برہان وانی نے بڑی جرات ،دلیری اور بہادری کے ساتھ غاصب بھارتی فوج کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ برہان وانی نوجوان کشمیریوں کے لیے عزم اور استقلال کی علامت ہے، وانی نے انٹرنیٹ کے ذریعے بھارتی ریاستی دہشت گردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔

مشعال ملک نے مزید کہا ہے کہ حریت رہنما برہان وانی کی جدوجہد کشمیر کے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے، برہان وانی کی بہادی کی تاریخ کشمیر میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی، خون کے آخری قطرے تک کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج برہان وانی کا یوم شہادت منا رہے ہیں۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے گاوٴں شریف آباد ترال میں پیدا ہونے والے نوجوان برہان وانی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی سامراج کی طرف سے اپنی قوم پر ظلم کے ٹوٹتے پہاڑ برداشت نہ کر سکے اور تعلیم کو چھوڑ کر کاروان حریت میں شامل ہو گئے۔

برہان وانی نے گوریلا جنگ کو دنیا کے سامنے ایک نئے انداز میں متعارف کرایا، انہوں نے بندوق کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کو مقبول بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا بھی خوب استعمال کیا۔

8 جولائی 2016ء کے روز 22 سالہ کشمیری نوجوان برہان وانی کو بھارتی قابض فوج نے شہید کیا، ان کی شہادت کے بعد مزاحمت کی تاریخ میں سب سے زیادہ طویل ترین ہڑتالوں اور مظاہروں کا آغاز ہوا اور بھارت مخالف مظاہروں کے دوران سینکڑوں کشمیری شہید اور زخمی ہوئے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...