Home سیاست بانی پی ٹی آئی و بشری بی بی کی بریت کے باوجود فوری رہائی ناممکن

بانی پی ٹی آئی و بشری بی بی کی بریت کے باوجود فوری رہائی ناممکن

Share
Share

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی و بشری بی بی کے عدت کیسز میں بری ہونے کے باوجود اڈیالہ جیل راولپنڈی سے فوری رہائی ممکن نہیں۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں درج نو مئی کے 12 کیسز میں اگرچہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں ہوچکی ہیں، مگر 7 مقدمات کی روبکاریں جیل انتظامیہ کے پاس پہنچ چکیں تاہم سائفر سمیت پانچ کیسز کی موصول نہیں ہوئیں، جب تک تمام روبکاریں نہیں آجاتیں بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی ممکن نہیں۔

علاوہ ازیں لاہور پولیس نے بھی سانحہ نو مئی کے تین مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کا فیصلہ کیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالنے کی اجازت دیدی۔

لاہور پولیس بانی پی ٹی آئی سے نو مئی کے تین مقدمات میں جیل میں تفتیش کریگی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں درخواست ضمانت خارج کی تھی۔

دریں اثنا عدت نکاح کیس فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی قیدی نہیں رہے۔ ان کا جیل میں اسٹیٹس تبدیل ہوگیا۔

بانی پی ٹی آئی اب انسداد دہشتگردی کے تین مقدمات میں حوالاتی ہیں تاہم وہ اس فیصلے کے باوجود جیل سے رہا نہیں ہو پائیں گے۔ ان کیخلاف 9 مئی کے تین کیسز موجود ہیں جن میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منسوخ ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عدت کے دوران نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرکے انہیں باعزت طور پر بری کردیا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے خاور مانیکا کی دونوں درخواستیں مسترد کردیں۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...