Home نیوز پاکستان پنجاب میں مخصوص علما اور ذاکرین کے داخلے پر پابندی

پنجاب میں مخصوص علما اور ذاکرین کے داخلے پر پابندی

Share
Share

لاہور: پنجاب حکومت نے محرم الحرام میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلیے علما کرام اور ذاکرین کے صوبے میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے شعلہ بیان مقررین اور ذاکرین کے داخلے پر 15 روز کیلیے پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس دوران اُن کے پنجاب میں قیام اور تقاریر پر مکمل پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق صوبہ سندھ سے تقریبا پندرہ شعلہ بیان مقرر اور زکرین کا داخلہ پنجاب میں بند کیا گیا، ان میں اسد طالب جوہری ، امین شہدی، شہنشاہ نقوی، ناصر عباس نقوی سمیت ذاکرین شامل ہیں۔

اسی طرح خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے مفتی کفایت اللہ، خلیل احمد سراج کے علاوہ 7 مقررین و ذاکرین جبکہ اسلام آباد کے چار شعلہ بیان مقرر اور زاکرین مولانا عبدالعزیز اور سخاوت علی سمیت دیگر کے پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی ایک ایک شعلہ بیان مقرر اور زاکر کا داخلہ پنجاب میں ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن لازمی قرار

اسلام آباد:جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی...

پنجاب کا پہلا اے آئی روڈ میپ تیار،وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی

لاہور: پنجاب حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں بڑا قدم...

سینیٹ سیکریٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان، چار روزہ ورکنگ ویک نافذ

اسلام آباد:سینیٹ سیکریٹریٹ نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کفایت شعاری...

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر...