Home Uncategorized ٹرمپ محفوظ ہیں جان کر خوشی ہوئی، واقعے کیخلاف بطور قوم کو متحد ہونا چاہیے،صدر بائیڈن

ٹرمپ محفوظ ہیں جان کر خوشی ہوئی، واقعے کیخلاف بطور قوم کو متحد ہونا چاہیے،صدر بائیڈن

Share
Share

واشنگٹن: انتخابی ریلی کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے قاتلانہ حملے پر صدر جوبائیڈن کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ حملے میں محفوظ رہے یہ جان کر خوشی ہوئی، سیکریٹ سروس نے فوری کارروائی کر کے ڈونلڈ ٹرمپ کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فوری کارروائی پر ان کا شکر گزار ہوں۔

جوبائیڈن نے مزید کہا ہے کہ جلد ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کروں گا، فائرنگ کے واقعے کیخلاف ہمیں متحد ہونا چاہیے، اس طرح کے پرتشدد واقعات کی امریکا میں کوئی گنجائش نہیں، ہر شخص کو اس واقعے کی مذمت کرنی چاہیے، ایسے واقعے کی مذمت کیلئے بطور قوم متحد ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل پریس کانفرنس میں صدر جوبائیڈن نے صدارتی الیکشن کی دوڑ سے دستبردار ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدارتی الیکشن لڑنے کا سب سے زیادہ اہل ہوں، ٹرمپ کو پہلے بھی ہرایا تھا اب بھی ہراؤں گا، ٹرمپ کا جیتنا دنیا کیلئے تباہی ہو گا۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ یورپ ٹرمپ کے بیانات سے پریشان ہے، خارجہ پالیسی کبھی ٹرمپ کا مضبوط نقطہ نہیں رہا، ٹرمپ آمرانہ لوگوں سے وابستگی رکھتے ہیں، صدارتی الیکشن کی دوڑ میں اپنی میراث کیلئے نہیں ہوں، یوکرین کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے میرا جیتنا ضروری ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...