Home نیوز پاکستان مختلف شہروں میں 7 محرم کے جلوس برآمد، نوحہ و مرثیہ خوانی کا سلسلہ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

مختلف شہروں میں 7 محرم کے جلوس برآمد، نوحہ و مرثیہ خوانی کا سلسلہ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

Share
Share

کوئٹہ/پشاور/چکوال:ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں 7 محرم الحرا م کے جلوس برآمد ہو رہے ہیں، مجالیس منعقد کی جا رہی ہیں، نوحہ و مرثیہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔

کوئٹہ میں ساتویں محرم الحرام کا جلوس آج برآمد ہو گا، جلوس کے روٹس کو سیل کر دیا گیا ہے، اس موقع پر شہر بھر میں موبائل فون سروس بند اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی رہے گی۔

کوئٹہ میں ساتویں محرم الحرام کا جلوس آج دوپہر 2 بجے آرٹ اسکول روڈ سے برآمد ہو گا جو مقررہ راستے پرنس روڈ سے ہوتا ہوا میگانگی روڈ پہنچے گا۔

جلوس دوبارہ پرنس روڈ سے ہوتا ہوا آرٹ سکول روڈ پر اختتام پزیر ہو گا۔

اس موقع پر پولیس، ایف سی اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے گزشتہ رات ہی جلوس کے راستوں کو سیل کر دیا تھا جبکہ کسی بھی ناخوش گوار صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 2500 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

ساتویں محرم الحرام کی مناسبت سے کوئٹہ میں آج صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک موبائل فون اور انٹر نیٹ ڈیٹا سروسز بند اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی رہے گی۔

پشاور میں7 محرم الحرام کے موقع پر سی سی پی او قاسم علی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور محرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سےگفتگو میں سی سی پی او پشاور قاسم علی نے کہا کہ شہر میں امن و امان کے قیام اور سیکیورٹی کے لیے پُر عزم ہیں، جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

بہاولنگر میں علم کا مرکزی جلوس امام بارگاہِ جامعۃ الزہرہ سے برآمد ہوا جس میں عزادارانِ حسینؓ کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

اس موقع پر سیکیوریٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ جلوس کے راستوں میں نیاز اور ٹھنڈے مشروبات کی سبیلوں کا اہتمام بھی کیا گیا۔

روایتی ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام 7 بجے امام بارگاہِ جامعۃ الزہرہ واپس پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا۔

چکوال میں 7 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہِ سر پاک سے بر آمد ہوا جو چھپڑ بازار سے ہوتا ہوا امام بارگاہِ مہاجرینِ سادات پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا۔

چکوال میں 7 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی نگرانی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، جہاں ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج سمیت دیگر محکموں کے افسران موجود ہیں۔

کنٹرول روم سے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس سمیت شہر بھر کی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔

چکوال میں جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس و ایلیٹ فورس کے 1250 اہلکار و افسران تعینات ہیں۔

میانوالی میں 7 محرم کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے 1677 افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

پولیس کےترجمان کے مطابق میانوالی میں 756 رضاکار بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

جھنگ میں 7 محرم الحرام کی مناسبت سے علم اور ذوالجناح کا مرکزی جلوس امام بارگاہِ مہاجرین سے برآمد ہو کر روایتی راستوں پر رواں دواں ہے۔

Share
Related Articles

جمعہ کے دن جرمانہ کرنے سے زیادہ ثواب کا کام اور کیا ہو سکتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل کے دلچسپ ریمارکس

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار...

وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کے لیے ٹاسک فورس قائم کر دی

اسلام آباد:وزیراعظم محمدشہباز شریف نے پاکستان میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں...

کسی کو خوش فہمی یا غلط فہمی ہو کہ کوئی سمجھوتہ ہوگا تو ایسا ناممکن ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت اور...

عالیہ حمزہ کا مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لئے عدالت سے رجوع

اسلام آباد:تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی...