Home Uncategorized سابق ریسلر جان سینا بھی شاہ رخ خان کے مداح نکلے

سابق ریسلر جان سینا بھی شاہ رخ خان کے مداح نکلے

Share
Share

ممبئی: امریکی اداکار اور سابق ریسلر جان سینا نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کنگ خان نے ان کی زندگی پر مثبت اثر ڈالا ہے۔

مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں امریکی اداکار اور بالی وڈ کنگ کی ملاقات ہوئی، جان سینا نے اس موقع پر لی گئی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

جان سینا نے اپنی پوسٹ میں امبانی فیملی کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ انڈیا کے یادگار سفر میں ان کی بہت سے دوستوں سے ملاقات ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ سات ماہ سے جاری جشن کے بعد بھارت کے کھرب پتی مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے جس میں بالی وڈ کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ کے ستاروں کی کہکشاں بھی اتر آئی۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...