Home Uncategorized قاتلانہ حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی ملک گیر مقبولیت اور حمایت بڑھ گئی

قاتلانہ حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی ملک گیر مقبولیت اور حمایت بڑھ گئی

Share
Share

واشنگٹن: انتخابی ریلی کے دوران حملہ آور کی فائرنگ سے بال بال بچ جانے والی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے دنیا بھر میں ہمدردی اور ملک گیر مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ پر ناکام قاتلانہ حملے کی اطلاع ملتے ہی عالمی رہنماؤں کی جانب سے صدر ٹرمپ کی خیریت کی معلومات کے لیے ٹیلی فونز کا تانتا بندھ گیا۔

عالمی رہنماؤں نے حملے کی مذمت کی اور اپنی حمایت کا یقین دلایا۔ امریکی عوام نے بھی اس واقعے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے جب کہ ان کے حامیوں میں جوش کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر امریکا کے طاقت ور ترین ارب پتی تاجروں اور رہنماؤں کے ساتھ ساتھ عوام نے ٹرمپ کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ آج ہونے والے متعدد عوامی سروے ٹرمپ کی مقبولیت کے گراف میں اضافہ ظاہر کر رہے ہیں۔

امریکی صدارتی الیکشن میں مباحثے میں جوبائیڈن کو چت کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو حاصل ہونے والی سبقت ناکام قاتلانہ حملے کے بعد مزید مستحکم ہوگئی ہے۔

ادھر حکمراں جماعت ڈیموکریٹس پر جوبائیڈن کی بڑھتی عمر، کمزور پڑتی یادداشت اور بھولنے کی بیماری کے باعث نئے امیدوار کو لانے کے لیے دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔

دیکھنا یہ ہے کہ ڈیموکریٹس اپنا یہ آخری کارڈ پھینک کر ووٹرز میں نئی روح پھونکنے میں کامیاب ہو پاتے ہیں اور ٹرمپ کی مقبولیت کے سیلاب کا سامنا کرنے کے لیے کیا حکمت عملی اپناتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...