Home نیوز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، انڈیکس 2 نفسیاتی سطحیں عبور کرگیا

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، انڈیکس 2 نفسیاتی سطحیں عبور کرگیا

Share
Share

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، اس دوران انڈیکس 2 نفسیاتی سطحیں عبور کرگیا۔

پی ایس ایکس میں 1007 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ آج کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 80 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرکے 80952 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں کے ایس ای 100 انڈیکس 1416 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 80 ہزار اور 81 ہزار کی دونوں نفسیاتی سطحیں عبور کرکے 81360 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے برعکس گزشتہ ہفتے کا اختتام مارکیٹ میں بڑی مندی کے ساتھ ہوا تھا اور جمعہ کے روز اتار چڑھاوٴ کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 79 ہزار 944.10 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Share
Related Articles

بنچز اختیارات کیس کو ڈی لسٹ کرنے پر ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بنچز اختیارات کیس کو ڈی لسٹ کرنے...

ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والے ملک دشمن ٹولے کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے...

ڈیجیٹل نیشن بل آزاد شہریوں کے لئے خطرہ ہے، عمر ایوب کا چیئرمین قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو خط

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیئرمین قائمہ کمیٹی...

امریکا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں،پاکستان

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کاکہناہے کہ امریکا کی...