Home Uncategorized ڈونلڈ ٹرمپ کا بطور صدارتی امیدوار نامزدگی قبول کرنے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا بطور صدارتی امیدوار نامزدگی قبول کرنے کا اعلان

Share
Share

ملواکی:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور صدارتی امیدوار نامزدگی قبول کرنے کا اعلان کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناہے کہ ہم متحد ہیں، ہمارے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں آسکتی، ہم جھکنے والے نہیں۔

قاتلانہ حملے کے بعد ملواکی میں منعقدہ ری پبلکن کنونشن سے پہلا خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امید کے پیغام کے ساتھ سب کے سامنے کھڑا ہوں، ہمیں امریکی معاشرے سے تقسیم کو ختم کرنا ہے، مل کر ترقی اور آزادی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام امریکیوں کے لئے صدارتی انتخاب لڑ رہا ہوں، میری جیت نصف امریکا کیلئے نہیں ہوگی، ہم ملک کر امریکا کو ایک ملک بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم متحد ہیں، ہمارے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں آسکتی، ہم جھکنے والے نہیں۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ قاتلانہ حملے میں میری جان بال بال بچ گئی، مجھے لگنے والی گولی ایک انچ اور ادھر ہوتی تو میری جان جاسکتی تھی، گولیاں سر کے اوپر سے گزر رہی تھیں مگر کوئی چیز مجھے اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکرٹ سروس نے خود کو خطرے میں ڈال کر مجھے بچایا، میں خدا کے فضل سے آج آپ کے سامنے کھڑا ہوں، افسوسناک واقعے میں ایک محب وطن امریکی مارا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹس امریکا کو متحد کرنا چاہتے ہیں انہیں متعصبانہ رویہ ترک کرنا ہوگا، ڈیموکریٹ انصاف کے نظام کو ہتھیار بنانا اور سیاسی مخالف کو جمہوریت کا دشمن قرار دینا بند کرے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...