Home Uncategorized اداکارہ عفت عمر کی بیٹی نے منگنی کرلی ،والدہ نے تصاویر شیئر کردیں

اداکارہ عفت عمر کی بیٹی نے منگنی کرلی ،والدہ نے تصاویر شیئر کردیں

Share
Share

کراچی :پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عمرنے اپنی بیٹی نور جہاں کی منگنی کی تصاویر جاری کردیں۔

عفت عمر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر بیٹی کی منگنی کی چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں پہلی تصویر میں اْن کی بیٹی نور جہاں اور ہونے والے داماد کا ہاتھ دکھایا گیا ہے۔

دیگر تصاویر میں عفت عْمر کی بیٹی کو مغربی طرز کے لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اْن کے بیٹی کے منگیتر پینٹ سوٹ میں ملبوس ہیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں داماد کا نام اور دیگر تفصیلات شیئر نہیں کیں تاہم تصاویر دیکھ کر لگ رہا ہے کہ اْن کی بیٹی نور جہاں نے انگریز شخص سے منگنی کی ہے۔

عفت عمر نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میری چھوٹی سی بیٹی کی منگنی ہوگئی ہے اور میں اب باضابطہ طور پر ساس بن گئی ہوں۔اداکارہ نے سوشل میڈیا صارفین کے منفی تبصرے سے بچنے کے لیے اپنی پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بھی بند کردیا ہے۔

اس کے علاوہ عفت عمر نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی اور داماد کی ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں اس نئے جوڑے کو مختلف پوز دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔عفت عمر نے پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ اْن تمام لوگوں کا شکریہ، جو میری بیٹی کی منگنی کے لیے مبارکباد دے رہے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

یادرہے کہ مئی 2023 میں عفت عمر کی بیٹی نور جہاں نے نیو یارک کی کارنیل یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...