Home سیاست ترقی کرتا ہوا ملک گڑھے میں گرا دیا، فیصلے دینے والوں کو اب بھی سوچنا ہوگا، نواز شریف

ترقی کرتا ہوا ملک گڑھے میں گرا دیا، فیصلے دینے والوں کو اب بھی سوچنا ہوگا، نواز شریف

Share
Share

 

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے بجلی کی قیمت میں اضافے کو غریبوں سمیت سب کے لیے مصبیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا ہے، ترقی کرتا ہوا ملک گڑھے میں گرا دیا گیا لہٰذا فیصلے دینے والوں کو اب بھی سوچنا ہوگا۔

نواز شریف نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ایوان وزیراعلی میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی اور کہا کہ بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کرسکتا، یہ غریب لوگوں کے لیے ہی نہیں بلکہ ہر ایک کے لیے مصیبت بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں لوڈ شیڈنگ ختم کی اور بجلی کا نرخ بھی کنٹرول میں رکھا، 2017 تک بجلی کے بل کم اور ڈالر کا نرخ نیچے تھا، 2018 سے نظر لگی اور غریب پس کر رہ گیا۔

نوازشریف نے کہا کہ سڑک پر پھرتے شخص کو کہا گیا آؤ ہم تمہیں انصاف دیں گے، میں پوچھتا ہوں اس ملک کے ساتھ ظلم کرنے کی ضرورت کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو واپس بھیج دیا تھا بعد میں کون لایا تھا، سب کو پتا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا ہے، ترقی کرتا ہوا ملک گڑھے میں گرا دیا گیا، فیصلے دینے والوں کو اب بھی سوچنا ہوگا، عوام کی پرواہ کریں، ریلیف کے لیے جو بھی کرنا پڑتا ہے کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آٹا او ر بجلی کے نرخ لوگوں کی معاشی حالت کو بری طرح متاثر کرتے ہیں، عوام کو ریلیف دینے کے لیے جو کچھ کرنا پڑا ضرور کریں گے-

مریم نواز کا کہنا تھا کہ چاہتی ہو ں کہ پنجاب کے ہر شہری کو بجلی کے بل میں ریلیف ملے، سولر پینل فنانسنگ اسکیم کا دائرہ کار بتدریج بڑھائیں گے، پنجاب واحد صوبہ ہے جس نے آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق 625 ارب روپے کا سرپلس پیش کرکے لیڈ لی ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں بجلی کے بھاری بلوں سے نجات کے لیے روشن گھرانہ اسکیم کی جزئیات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں محکمہ توانائی پنجاب کی جانب سے عوام کو مفت اور قرض پر سولر سسٹم دینے کی اسکیم کے بارے میں تجاویز پیش کی گئیں۔

مریم نواز کی زیرصدارت 2 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب نے آئندہ ماہ یوم آزادی پر عوام کو سولر سسٹم دینے کا حتمی پلان طلب کر لیا اور اس موقع پر نواز شریف نے روشن گھرانہ اسکیم میں گہری دلچسپی لی اور زیادہ سے زیادہ عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر سیکریٹری توانائی نعیم رؤف نے چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ اسکیم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور آگاہ کیا کہ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت مختلف مقامات پر چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ اسکیم کا ٹیسٹ رن شروع ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف مقامات پر نصب سولر پینل سسٹم کی ریڈنگ اور کارکردگی کا مشاہدہ کیا جائے گا، سولر پی وی ایپ کے ذریعے سولر سسٹم کی آن لائن مانیٹرنگ جاری ہے۔

سیکریٹری توانائی نے بتایا کہ ٹیسٹ رن کی کامیابی کا جائزہ لے کر 14اگست سے اسکیم لانچ کردی جائے گی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...