Home Uncategorized اسرائیل اور امریکا مشرق وسطیٰ میں مضبوط اتحادی تھے اور رہیں گے، نیتن یاہو

اسرائیل اور امریکا مشرق وسطیٰ میں مضبوط اتحادی تھے اور رہیں گے، نیتن یاہو

Share
Share

 

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ امریکا اگلا صدر کون ہوگا۔ اسرائیل اور امریکا مشرق وسطیٰ میں مضبوط اتحادی تھے اور رہیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکا روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال میں امریکا کو اسرائیل کی ضرورت رہے گی۔

وزیراعظم نیتن یاہو نے جوبائیڈن کی خدمات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ امریکا کا آئندہ صدر کون ہوگا اور کون نہیں۔ اسرائیل مشرق وسطی میں امریکا کا مضبوط ترین اتحادی تھا اور رہے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ امریکی قیادت سے حماس کے قبضے کے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سمیت غزہ کے امور پر بات چیت ہوگی۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی دورے کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی صدر جوبائیڈن کے ساتھ ملاقات طے نہیں البتہ اسرائیلی وزیراعظم بدھ کو کانگریس سے خطاب کریں گے۔

امریکی میڈیا نے امکان ظاہر کیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان فون پر بات ہوسکتی ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...