Home Uncategorized سائنس دانوں کا سمندری پانی سے فصلیں اگانے کے متعلق تحقیق میں حیران کن انکشاف

سائنس دانوں کا سمندری پانی سے فصلیں اگانے کے متعلق تحقیق میں حیران کن انکشاف

Share
Share

نیو کاسل: ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں کے سامنے ایسی معلومات آئی ہیں جس کو استعمال کرتے ہوئے فصلوں کو نمکین ماحول میں نہ صرف باقی رکھا جا سکے گا بلکہ وہ خوب نشوونما بھی پاسکیں گی۔

 

ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 30 فی صد زرعی زمین نمک سے متاثر ہوتی ہے (جس سے فصلوں کی بقا کو نقصان پہنچتا ہے)۔ نمک سے واقع ہونے والا بحران زرعی پیداوار کے لیے ایک مہنگا بوجھ ثابت ہوتا ہے۔

یونیورسٹی آف نیو کاسل کی ڈاکٹر ونیسا میلینو کی رہنمائی میں ہونے والی تحقیق میں ٹیم نے سیلیکورنیا خاندان کے پودوں کا مطالعہ کیا گیا تاکہ اس کی نمک کی مزاحمت کرنے والی خصوصیات کو سمجھا جا سکے۔

ڈاکٹر ونیسا کا کہناتھا کہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کس طرح نمک کی مزاحمت کرنے والے پودے شدید ماحول سے نمٹنے کے لیے سالماتی سطح پر کام کرتے ہیں۔ اس معلومات کو فصلوں کی افزائش کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جن کو زیر زمین نمکین پانی یا سمندری پانی سے اگائے جا سکیں گے۔

نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی حالیہ تحقیق میں ڈاکٹر ونیسا اور ان کی ٹیم نے سیلیکورنیا میں نمک کی زبردست مزاحمت کے پشت پرموجود سالماتی نظام کے متعلق بتایا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...