Home سیاست قومی اسمبلی کے ملازمین پر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد

قومی اسمبلی کے ملازمین پر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد

Share
Share

 

اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں میں شرکت سے روکتے ہوئے باقاعدہ طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس حوالے سے سرکولر بھی جاری کردیا گیا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری سرکولر کے مطابق قومی اسمبلی کے ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ کوئی ملازم سیاسی، غیراخلاقی اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوگا۔

سرکولر میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کوئی بھی ملازم ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے جھوٹی خبریں، غلط معلومات اور افواہیں نہیں پھیلائے گا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے کہا کہ قومی اسمبلی کا کوئی غیر مجاز ملازم آفیشل انفارمیشن تک رسائی کی کوشش نہیں کرے گا اور ملازمیں کسی قسم کی سرکاری معلومات غیرمجاز افراد کو فراہم نہیں کرے گا۔

سرکولر کے مطابق ملازمین سے متعلق کسی معاملے پر سیکریٹریٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی جائے گی اور قومی اسمبلی کا کوئی ملازم کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر غیرذمہ دارانہ جذبات کا اظہار نہیں کرے گا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے حاضرسروس ملازمین کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ ملازمین کو بھی قوانین اور قواعد وضوابط کی پاسداری پر زور دیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...