Home Uncategorized خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کا معاملہ، ملزم حسن شاہ کا نام ای سی ایل میں شامل

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کا معاملہ، ملزم حسن شاہ کا نام ای سی ایل میں شامل

Share
Share

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کے بعد اغواء کرنے کے کیس کے مرکزی ملزم حسن شاہ کی گرفتاری کے لئے آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم حسن شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے، بیرون ملک فرار کی کوشش پر ملزم کا نام ایل سی ایل میں ڈالا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں دفعہ 365 اے بھی شامل کردی گئی ہے، ملزم حسن شاہ نے آمنہ عروج اور ساتھیوں کی مدد سے خلیل الرحامن قمر کو اغواء کیا تھا۔

ملزم نے خلیل الرحمان قمر سے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا تھا، ملزمہ آمنہ عروج سمیت گروہ آٹھ ملزمان کو آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن پولیس گرفتار کرچکی ہے۔

دوسری جانب لاہور عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...