Home Uncategorized یمنیٰ زیدی نے شہرت کے باوجود اب تک سنگل رہنے ہونے پر خاموشی توڑ دی

یمنیٰ زیدی نے شہرت کے باوجود اب تک سنگل رہنے ہونے پر خاموشی توڑ دی

Share
Share

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری پر راج کرنے والی باصلاحیت اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اتنی شہرت کے باوجود اب تک سنگل رہنے کی وجہ بیان کردی ہے۔

جانداری اداکاری اور پْرکشش شخصیت کی بدولت پاکستان، بھارت اور بنگلادیش سمیت دیگر ممالک میں مقبولیت حاصل کرنے والی یمنیٰ زیدی کو شوبز انڈسٹری میں ایک دہائی سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے۔

یمنیٰ زیدی نے اپنے ہر ڈرامے میں مختلف کردار ادا کیا ہے، پھر چاہے وہ کسی سنجیدہ لڑکی کا کردار ہوا یا مزاحیہ، انہی منفرد کرداروں کی بدولت اداکارہ کو دنیا بھر میں شہرت ملی ہے۔

اداکارہ کے مداح جہاں اْن کی اداکاری کو بہت پسند کرتے ہیں تو وہیں اْن کے ذہنوں میں یہ سوال بھی آتا ہے کہ یمنیٰ زیدی اب تک سنگل کیوں ہیں؟، تاہم اب اْنہوں نے بار بار پوچھنے جانے والے اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر یمنیٰ زیدی کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اْنہیں اپنے ساتھی اداکار وہاج علی کے ہمراہ اسٹیج پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ ویڈیو یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کے امریکی دورے کی ہے، ٹی وی اسکرین کی یہ مقبول جوڑی اگست تک امریکا کے مختلف شہروں کا دورہ کرے گی۔

یمنیٰ زیدی نے کہا کہ میں ایک سخت مزاج خاتون ہوں اور مجھے خود بھی نہیں معلوم کہ میری شخصیت ایسی کیوں ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی سخت مزاج شخصیت کی وجہ سے ابھی تک سنگل اور غیرشادی شدہ ہوں۔ مجھے معلوم ہے کہ یہ سنگل ہونے کی عجیب وجہ ہے لیکن میں اپنی زندگی میں تنہا بہت خوش ہوں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...