Home سیاست محسن نقوی کا نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ، دھرنا مطالبات پرگفتگو

محسن نقوی کا نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ، دھرنا مطالبات پرگفتگو

Share
Share

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دھرنا مطالبات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت پوری سنجیدگی سے جماعت اسلامی سے مذاکرات چاہتی ہے۔

اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بجلی بلز میں 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بل میں 50 فیصد رعایت دی جائے، بجلی بلز میں سلیب ریٹ ختم کئے جائیں، آئی پی پیز کے ساتھ کیپسٹی پیمنٹ اور ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کیا جائے۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ غریب تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا ظالمانہ بوجھ اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے، پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی بھی ختم کی جائے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...