Home نیوز پاکستان خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے گرد قانونی گھیرا تنگ

خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے گرد قانونی گھیرا تنگ

Share
Share

اسلام آباد: خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے گرد قانونی گھیرا تنگ کردیا گیا۔حکومت اس بات پر پرعزم ہے کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

حال ہی میں خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی منظر عام پر آنے والی فون کال پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا جس میں خارجی نور ولی محسود ، احمد حسین عرف غٹ حاجی کو سرکاری املاک اور سکولوں پر حملوں کی ہدایات دے رہا ہے۔

خارجی نور ولی محسود کی جانب سے ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں گرلز سکول کو آئی ای ڈی لگا کر اڑا دیا گیا ، اسی تناظر میں درس و تدریس کے شعبے سے منسلک ٹانک کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ضعیف ٹیچر میرا جان کو بھی ٹارگٹ کلنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے مذکورہ بالا کال پر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کال کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آگیا اور ثابت ہو گیا کہ فون کال میں موجود آواز خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی ہے۔

حکومت اس بات پر پرعزم ہے کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، نام نہاد شریعت کے لبادے میں چھپ کر مکروہ حرکات اور معصوم عوام کا خون بہانے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...