Home نیوز پاکستان ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار

Share
Share

اسلام آباد: راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا ۔محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کے پیشگوئی کردی۔

رات سے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید حبس کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوا، دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوارن شدید حبس کی وجہ دالبدین میں درجہ حرارت 47 ڈگری سنٹی گریڈ پر پہنچ گیا، اسی طرح دادو، سبی اور چلاس میں بھی درجہ حرارت 45 ڈگری سنتی گریڈ پر پہنچ گیا تھا۔

پنجاب میں سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ میں 31 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کے روز کشمیر، مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسی طرح شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ تیز بارش بھی متوقع ہے۔

کٹاریاں اور گوالمنڈی میں امدادی اداروں کیلئے پری الرٹ وارننگ جاری کردی، ریسکیو 1122، واسا اور انتظامیہ کاعملہ الرٹ ہے۔

Share
Related Articles

چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت...

الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دی

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ووٹرز کی تفصیلات جاری...

پارا چنار امداد، 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

پشاور:پارا چنار کے لیے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن...

ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

ڈی آئی خان:نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے...