Home Uncategorized خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس ، درویش تو چار بجے تہجد پڑھتا ہے یہ کیسا درویش ہے، جج کے ریمارکس

خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس ، درویش تو چار بجے تہجد پڑھتا ہے یہ کیسا درویش ہے، جج کے ریمارکس

Share
Share

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں خلیل الرحمٰان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمہ میں مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

اس موقع پر مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کی مؤکلہ کو بھی ہنی ٹریپ کیا گیا ہے اور ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے، اے ٹی ایم سے پیسے بھی حسن شاہ نے نکلوائے تھے۔

ملزمہ آمنہ عروج کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ان کے گھر کے معاشی حالات ٹھیک نہیں تھے اور حسن شاہ ان کا منھ بولا بھائی بنا ہوا تھا۔

آمنہ عروج کا مزید کہنا تھا کہ حسن شاہ نے ہی ان کی ویڈیو وائرل کی ہے اور انہیں حسن شاہ اور خلیل الرحمان قمر نے بلیک میل کیا ہے۔

اس موقع پر خلیل الرحمان قمر کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کا موکل درویش آدمی ہے، جس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ درویش آدمی تو صبح چار بجے تہجد پڑ رہا ہوتا ہے، یہ کیسا درویش آدمی ہے۔

عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کردی ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...